وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ، آرمی چیف کی بھی شرکت،ملکی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ، وزیر داخلہ نے ملک کی داخلی صورتحال پربریفنگ دی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ملکی داخلی صورتحال اورسلامتی سے متعلق امورپرغورکیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاوٴس نے بتایا ہے کہ اعلیٰ سطح کیاجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ، چیف آف جنرل اسٹاف، سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری شریک ہوئے۔

اس موقع پر ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ملک کی داخلی صورتحال پربریفنگ دی۔اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات سمیت کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جب کہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے حالیہ دورہ بھارت اورامریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :