اداکارہ میرا نے وزیراعظم سے تحفظ مانگ لیا،پاکستان اس وقت تک واپس نہیں آؤں گی جب تک فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی‘ اداکارہ میرا

جمعہ 30 مئی 2014 05:55

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) اداکارہ میرا نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے تحفظ مانگ لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ میرا جنہوں نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد دبئی میں خود ساختہ سکونت اختیار کررکھی ہے‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس وقت تک پاکستان واپس نہیں آئیں گی جب تک انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

میں وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کرتی ہوں کہ میری سکیورٹی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور آرٹسٹ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں اپنی قوم کو خوشیاں بانٹوں اور کسی اداکار کیلئے ملک میں جان کا خطرہ لاحق ہونا اچھنبے کی بات ہے کیونکہ اداکار محبت اور امن کا پیغام دینے والے ہوتے ہیں۔ مجھے اس بات کا احساس تک نہ تھا کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی ایک غیر اخلاقی وڈیو جاری ہوئی تھی جس کے بعد 17 مئی کو نامعلوم افراد نے لاہور میں ان کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے تاہم میرا کا کہنا ہے کہ اس وڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :