بھارت میں نیا چینل ”زی زندگی “ پر پاکستانی ڈرامے اور شو دکھائے جائیں گے ،زی گروپ نے پاکستان سے 4 ہزار گھنٹے کا مواد خرید لیا،نیا چینل23 جون کو اپنی نشریات شرو ع کرے گی

جمعہ 30 مئی 2014 05:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)بھارتی زی گروپ نے ”زی زندگی“ کے نام سے نیا چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس چینل پر پاکستانی شو اور ڈرامے بھی دکھائے جائیں گے ۔چینل نے پاکستان سے چار ہزار گھنٹے کا مواد خرید لیا ہے۔زی زندگی کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مواد خریدا گیا ہے ۔عام بھارتی ناظرین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بونبت گوینکا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نہ صرف تیار شو خریدے گئے بلکہ مشترکہ طور پر فلمیں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سے 6 فلمیں پاکستان جبکہ 6 فلمیں بھارت میں بنائی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام اُردو پسند کرتے ہیں اور یہ پسندیدگی ہی ہمارے ان شوبز کی مانگ میں اضافہ کرے گی ،نیا چینل23 جون کو اپنی نشریات شرو ع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :