حکومت کا آئندہ بجٹ میں وی آئی پیز،اشرافیہ،ملٹی نیشنل وٹاپ کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوزکے چارٹرڈفلائٹس کے ذریعے سفرکرنے پر16فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 30 مئی 2014 05:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں وی آئی پیز،اشرافیہ،ملٹی نیشنل اورٹاپ کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوزکے چارٹرڈفلائٹس کے ذریعے سفرکرنے پر16فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد کرنیکااصولی فیصلہ کیا ہے،اگربجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سولہ سے سترہ فیصدکی جاتی ہے توچارٹرڈفلائٹس کے ذریعے سفرپربھی سترہ فیصدفیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائدکی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے سینئرافسرکے مطابق چارٹرڈ طیارے وفلائٹس امیرترین لوگوں،وی آئی پیز،ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوز اور اپرکلاس کے لوگ استعمال کررہے ہیں مگرقانونی سقم کی وجہ سے چارٹرفلائٹس پرسفر کرنیوالے لوگ بہت کم شرح سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اداکررہے ہیں۔ایف بی آرکی طرف سے وزارت خزانہ کویہ رعایت ختم کرنیکی تجویزدی گئی ہے اوروزارت خزانہ نے اس تجویزسے اتفاق کیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ تجویزکی حتمی منظوری مل گئی تواس سے ایف بی آر کوسالانہ 75 کروڑ تک کااضافی ریونیوحاصل ہوگا۔مذکورہ اقدام کیلئے ایف بی آرکی طرف سے فنانس بل کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005کے متعلقہ شیڈول میں ترمیم کرنیکی تجویزدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :