وزیر ِخزانہ کا ایف بی آر کے1743میں سے1200سے زائد افسروں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی خبر پر سخت نوٹس، معاملے کی چھان بین کر کے نادہندہ افسران کو دس جون تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پابند بنایا جائے،بصورت ِ دیگر کارکردگی الاؤنس روک دیا جائے،چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت

جمعہ 30 مئی 2014 05:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے1743میں سے1200سے زائد افسروں کی طرف سے اپنے ہی ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے جانے کی خبر پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کر کے نادہندہ افسران کو دس جون تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پابند کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیئر مین ایف بی آرسے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور اگر یہ اطلاعات درست پائی گئیں تو ان افسران کو قوانین کے تحت دس جون تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیں۔وزیر خزانہ نے مزید یدایت کی ہے کہ دس جون تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے اور ان کا کارکردی الاؤنس روک دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران شہریو ں کیلئے مثال ہونے چاہیئں اور حکومت ایف بی آر کی افسران کی جانب سے ٹیکس چوری کو بالکل برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :