پنڈی بھٹیاں ضمنی انتخابات،تحریک انصاف کی امیدوار کامیاب

جمعہ 30 مئی 2014 05:45

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا،نگہت انتصار35955ووٹ لے کر کامیاب قرار،مسلم لیگ(ن) کے سرفراز بھٹی31944ووٹ حاصل کرسکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی107پنڈی بھٹیاں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی،دن بھر پولنگ کے دوران جھگڑے اور فسادات بھی ہوتے رہے تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نگہت انتصار35955ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سرفراز بھٹی نے31944ووٹ حاصل کئے،نگہت انتصار نے مخالف امیدوار پر4000سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی۔