شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکراگئیں ‘ 5 اہلکار شہید‘ 5 زخمی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے لیویزاہلکارسمیت 4افرادجاں بحق،ایک زخمی،جوابی کارروائی میں حملہ آورماراگیا،فورسزکاعلاقے کامحاصرہ،متعددافرادگرفتار،آپریشن جاری

جمعہ 30 مئی 2014 05:40

میرانشاہ‘ بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث پانچ اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے‘ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی سرحد نوشیر قلعہ کے قریب پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ بچھائی ہوئی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت کے دوران دہشت گردوں کی بچھائی ہوئی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو جوان شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا اور سرچ آپریشن بھی کیا۔ ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے نوشیر قلعے میں سٹرک کنارے نصب 2 بارودی سرنگیں پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت کے دوران بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ بنوں ایف آر کے علاقے ٹوڈہ چینر میں پیش آیا جس سے تین اہلکار ناصر علی‘ جعفر علی اور مظفر خان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ کیپٹن عبید اور سپاہی سفارش خان شدید زخمی ہوئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے بنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ادھراورکزئی ایجنسی کے لوئرتحصیل کے علاقہ تحصیل پورہ کے مقام پرنامعلوم افرادکی مسلح فائرنگ ایک لیوی اہلکارسمیت 4افرادجاں بحق،ایک زخمی ،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آورہلاک ،سیکورٹی فورسزکاعلاقے کامحاصرہ متعددمشکوک افرادگرفتار،آپریشن جاری ،لوگوں کی ہلاکتوں پرسخت ردعمل ۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئرتحصیل کے علاقے لعل پورہ کے مقام پربروقت جمعرات سہ پہر4:45پرلوگ جنازے سے واپس آرہے تھے کہ شیخان قبیلے کے پہاڑوں سے نامعلوم مسلح افرادنے ان پراندھادھندفائرنگ کی جس سے پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک لیوی فورس اہلکارشاہنوازعلی سمیت 4افرادصفدرعلی ،گل علی ،مرادحسین موقع پرجاں بحق جبکہ خلیل علی شدیدزخمی ہوا۔

زخمی ہونے والے شخص کوفوری طورپرسول ہسپتال پہنچایاگیاڈاکٹروں کاکہناہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہرہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کی جوابی گولہ باری میں ایک حملہ آورموقع پرہلاک ہوگیاجبکہ باقی ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل تحصیل شیربہادرکی سربراہی میں بھاری لیوی فورس کی نفری علاقے میں پہنچ کرعلاقے کامحاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا۔

جس میں آخری اطلاع تک بارہ مشکوک افرادگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیئے جبکہ سیکورٹی فورسزکے دستے بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں جس نے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے ۔جبکہ حملہ آورکی لاش سیکورٹی فورسزنے قبضے میں لیکرکلایاہیڈکوارٹرلایاگیاجس کی شناخت نہ ہوسکی تفتیش جاری ہے جبکہ دوسری جانب لعل پورہ اورسپائے قبیلے کے لوگوں نے اس واقعے کی شدیدمذمت کی ہے اوراعلیٰ حکام سے علاقے میں فورس کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے۔