حکومت کیخلاف بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، 3بڑ وں نے اپنے سر جوڑ لئے ، شجاعت،طاہر القادری اور عمران خان لندن پہنچ گئے،دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،حکومت گرانا بڑا ایجنڈا،ستمبر میں لانگ مارچ کی تیاریاں ہوں گی

جمعہ 30 مئی 2014 05:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)حکومت کیخلاف بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،شجاعت،طاہر القادری اور عمران خان لندن پہنچ گئے،دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،حکومت گرانا بڑا ایجنڈا،ستمبر میں لانگ مارچ کی تیاریاں ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے خلاف ایک بڑے اتحاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں 3بڑے رہنماؤں نے اپنے سر جوڑ لئے ہیں،عمران خان،طاہر القادری اور چوہدری شجاعت لندن پہنچ گئے ہیں،تینوں رہنماؤں کے درمیان جمعہ یا ہفتہ کو لندن میں ملاقات ہوگی جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اتحاد کا بڑا مقصد حکومت کو گرانا ہوگا اور اس کیلئے ستمبر میں لانگ مارچ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،تین جماعتوں کے سربراہان اس اتحاد میں شمولیت کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے اور ایک مضبوط اتحاد بننے کے بعد تحریک شروع ہوگی،واضح رہے کہ عمران خان دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں اور ان کی حمایت پہلے ہی ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے اور وہ حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرچکے ہیں،طاہر القادری بھی حکومتی اور الیکشن کمیشن کے خلاف پہلے سے ہی احتجاج کر رہے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت نے گزشتہ دنوں عمران خان کے احتجاج کی حمایت کی تھی،اب یہ تینوں رہنما مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔