چائنہ سے مزید 9 انجن کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئے،ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر حکومت کا مزید انجن نہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 29 مئی 2014 07:46

کراچی ،سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) چائنہ سے مزید 9 انجن کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں اب تک چائنہ سے موصول ہونیوالے انجنوں کی کل تعداد 18 ہوگئی ہے ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر حکومت نے مزید انجن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق چائنہ سے ملنے والے 9 انجن کراچی بندر گاہ پر آگئے ہیں اس سے قبل بھی چائنہ کی طرف سے بذریعہ بندرگاہ 9 انجن پاکستان پہنچے تھے جو اس وقت پاکستان ریلوے میں مین گاڑیوں کیساتھ چلائے جارہے ہیں ان انجنوں کو مین گاڑیوں کے ساتھ چلانے پر پہلے ہی روز متعدد اسٹیشنز پر انجنوں میں خرابی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب چائنہ کی طرف سے ملنے والے مزید 11 انجن نہ لئے جائیں کیونکہ ان میں کوئی ٹیکنیکل خرابی ہے جس سے انجن مختلف مقامات پر بند ہوجاتے ہیں کراچی بندرگاہ پر پہنچنے والے 9 انجن آئندہ 24 گھنٹے میں کراچی ریلوے شیڈ کے سپرد کردیئے جائینگے جہاں پر ان کا ٹیکنیکل ٹیسٹ لیا جائیگا اور بعد ازاں فیصلہ کیا جائیگا کہ انہیں کونسی گاڑیوں کیساتھ لگایا جائے۔

متعلقہ عنوان :