امریکہ کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم، ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ، واشنگٹن مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے مذاکراتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعرات 29 مئی 2014 07:46

وا شنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) امر یکہ نے پاک بھا رت وزرا ئے اعظم ملا قات کا خیر مقد م کر تے ہو ئے کہا کہ اس سے دو نو ں مما لک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مسا ئل کو حل کر نے میں مدد ملے گی ، واشنگٹن دو نو ں مما لک کے ما بین مسا ئل کے حل کے لئے مذاکرا تی عمل کی بھر پو حما ئیت کر تا ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کی طرف سے دوطرفہ تعاون اور مذاکرات کو فروغ دینے والے تمام اقدامات کا امریکہ خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہونے والے تمام اقدامات کو خوش آئند ہیں ۔

محکمہ خارجہ کی طرف سے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا بھی خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

پاسکی کا کہنا تھا کہ امریکا نواز شریف کے بھارت جانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

دونوں ممالک میں تجارت سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جین پاسکی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں امریکی کردار کے بارے میں انہیں کچھ علم نہیں ہے۔ وا ضع رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پیر کو بھارتی وزیراعظم نواز شریف کی نئی دہلی میں تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد منگل کو ان سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے انسداد دہشت گردی اور تجارت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے لیے پاکستان اور بھارت کو تصادم کی بجائے تعاون کی راہ اختیار کرنی ہو گی۔ نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ الزام تراشی کسی صورت سود مند نہیں ہو گی۔