بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر کردہ تمام اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے،عالمی مالیاتی فنڈ نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیدیا

جمعرات 29 مئی 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے مقرر کردہ تمام اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے ہیں اور آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 2013-14کے دوران بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحقین کو 62ارب روپے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبک30جون تک اس مد میں 68ارب روپے کی فراہمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی ۔

(جاری ہے)

مارچ) کیلئے آئی ایم ایف نے مستحقین کو 48ارب روپے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا اور بی آئی ایس پی نے مقرر کردہ ہدف کامیابی سے پورا کرتے ہوئے 48ارب 93کروڑ 80ٓلاکھ روپے مستحقین کو ادا کئے ۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی(جنوری۔مارچ) کیلئے42لاکھ50ہزار مستحقین کو غیر مشروط کیش ٹرانسفر (یو ایس ٹی ) کی مد میں ادائیگی کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ بی آئی ایس پی نے ہدف نہ صرف پورا کیا بلکہ 43لاکھ 80ہزار مستحقین کو ادائیگی کی ۔اسی طرح رواں سہہ ماہی (اپریل ۔جون ) کے 44لاکھ 70ہزار مستحقین کے ہدف کی بجائے 47لاکھ مستحقین کو ادائیگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :