پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، (ن) لیگ کی سلمیٰ شاہین بٹ نے تحریک انصا ف کے رکن آصف محمود کو تھپڑ مار دیا ،اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر شدیداحتجاج ،واقعہ کیخلاف تحریک استحقاق لائینگے، آصف محمود نے میرے قائد کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر تھپڑ مارا ، سلمیٰ شاہین

جمعرات 29 مئی 2014 07:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سلمیٰ شاہین بٹ نے تحریک انصاف کے رکن آصف محمود کو تھپڑ مار دیا ، اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے اسمبلی میں مسترد کردیا گیا اس دوران پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا اور احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر آرہے تھے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محمود کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر مسلم لیگ (ن) کی رکن نے پی ٹی آئی کے رکن آصف محمود کو تھپڑ مار دیا لیگی خاتون کا کہنا ہے کہ آصف محمود نے میرے قائد کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر میں نے ان کو تھپڑ مارا ہے پی ٹی آئی کے رکن آصف محمود کا کہنا ہے کہ واقعے کیخلاف ایوان میں تحریک استحقاق لائینگے احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور کرتے رہیں گے ۔