وزیراعظم نواز شریف بھارت کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے

بدھ 28 مئی 2014 07:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھارت کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے‘ وزیراعظم نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی نو منتخب بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی اس کے علاوہ بھارت کے صدر پرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کی وزیراعظم نے سارک ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔