بھارت نے ممبئی پر بات کی تو پاکستان کو بلوچستان پر کرنی چاہئے تھی،چوہدری شجاعت،نواز شریف حلف برداری میں گئے تھے پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے تھی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 28 مئی 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے ممبئی پر بات کی تو پاکستان کو بلوچستان پر کرنی چاہئے تھی،نواز شریف حلف برداری کی تقریب میں گئے تھے پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے گئے تھے انہیں پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے تھی،اگر کل مودی کا موڈ بدل گیا تو پھر کیا ہوگا،انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلقات میں بہتری اور کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ہماری خواہش ہے،مودی کی نئی حکومت ہے اور نئے لوگ ہیں ابھی ان کی پالیسی کا پتہ نہیں اگر بھارت نے ممبئی حملوں پر بات کی تو پاکستان کو بھی چاہئے تھا کہ بلوچستان پر بات کرے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کی بندش سے پاکستان میں کسانوں کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔