قومی اسمبلی کی ہاؤسنگ وتعمیرات کمیٹی کا اجلاس،ممبران کمیٹی ذاتی خواہشات،چنبہ وقصرناز میں صابن کے نہ ہونے کا رونا روتے رہے، وزیر سے خالی پوسٹوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ،کمیٹی نے پاک پی ڈبلیو ڈی میں خالی پوسٹوں اور کوئٹہ میں فیڈرل لاجز کی تزئین وآرائش کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی،فاطمہ جناح ویمن ہاسٹل کے معاملے پر خالدہ منصور کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل

بدھ 28 مئی 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ وتعمیرات کے اجلاس میں ممبران کمیٹی ذاتی خواہشات،چنبہ وقصرناز میں صابن کے نہ ہونے کا رونا روتے رہے، وزیر سے خالی پوسٹوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ،حلقے میں جواب نہیں دے سکتے،کمیٹی نے پاک پی ڈبلیو ڈی میں خالی پوسٹوں اور کوئٹہ میں فیڈرل لاجز کی تزئین وآرائش کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی،فاطمہ جناح ویمن ہاسٹل کے معاملے پر خالدہ منصور کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس منگل کو چےئرمین کمیٹی اکرم انصاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں ممبران کمیٹی کے علاوہ وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ وتعمیرات،ڈائریکٹر جنرل پاک پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پی ڈبلیو ڈی کے جاری منصوبوں کا جائزہ اور کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا،اجلاس میں ڈی جی پی ڈبلیو ڈی عطاء الحق اختر نے بتایا کہ کے پی کے میں پی ڈبلیو ڈی کے381ملازمین کام کر رہے ہیں،240ملازمین عارضی بنیادوں پر ہیں،نئی ملازمتوں پر پابندی عائد ہے،بلوچستان میں چیف انجینئر کی پوسٹ خالی ہے،بلوچستان میں فیڈرل لاجز کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز کی کمی کے باعث ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ قصرنازفیڈرل لاجز اور چنبہ ہاؤس کی تزئین وآرائش کیلئے PL-1 حکومت کو بھیجا ہے،فنڈز کی قلت کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہے،278 سکیم میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں،وزیراعظم کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ 50فیصد والے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،وزیرمملکت نے بتایا کہ بلوچستان میں چیف انجینئر کی تعیناتی جلد ہوجائے گی،بلوچستان میں جاری منصوبے پر صوبائی حکومت کام کر رہی ہے،پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین تنخواہیں لے رہے ہیں،وزیراعظم کی جابن سے اراکین اسمبلی کو فنڈز نہیں ملے جس کی وجہ سے کام نہیں ہورہا،اس موقع پر ممبران نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملازمتوں پر پابندی کو ڈیلی ویجز کو لگائیں،چنبہ ہاؤس قصر ناز اور فیڈرل لاجز میں مہمانوں کیلئے تولیہ صابن چپل بھی نہیں ہیں،افسران پی ایل میں اور ممبران اسمبلی ان بوسیدہ لاجز میں ٹھہرائے جاتے ہیں،کمیٹی نے فاطمہ جناح ویمن ہاسٹل کے معاملات پر ذیلی کمیٹی بنا دی جبکہ وزارت کو ہدایت کی کہ خالی پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں۔