چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن کااجلاس، انتخابی اصلاحات،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد،فوج اورپرنٹنگ کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی کے معاملات زیرغور

بدھ 28 مئی 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن کااجلاس ہوا،جس میں انتخابی اصلاحات،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد،فوج اورپرنٹنگ کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے زیرغورلائے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ قائمقام چیف الیکشن کمشنرناصرالملک کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کااجلاس ہواجس میں تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی اصلاحات،بلدیاتی انتخابات کے انعقادفوج اورپرنٹنگ کارپوریشن کے معاملات کاجائزہ لیاگیااورحکومت کے ساتھ فوج اورپرنٹنگ کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے امورکاجائزہ لیاگیا۔