دہشت گردی اورتوانائی کے مسئلے پر قابو پائے بغیرپاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہیں ہوسکتا :شہبازشریف،پاک افواج،پولیس ،سیاستدانوں اورمعاشرے کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ایک پیج پر ہے،دہشتگردی کے ناسور کو تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی و اقتصادی اقدامات کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے ، برطانیہ کا رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز پاکستان سمیت مختلف ممالک کے فوجی افسروں کی تربیت میں اہم کردارادا کررہا ہے:وزیراعلیٰ کی رائل کالج آف ڈیفنس کے وفد سے گفتگو، صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے شہباز شریف کا ترقیاتی ویژن زبردست ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر)ڈیوڈ رابرٹ بل
بدھ 28 مئی 2014 07:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی،توانائی اوردیگر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی اورتوانائی کے مسئلے پر قابو پائے بغیرپاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہیں ہوسکتا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے چالیس ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے۔پاک افواج،پولیس ،سیاستدانوں اورمعاشرے کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں ۔
پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے ایک پیج پر ہے۔دہشت گردی کے ناسور کو تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی و اقتصادی اقدامات کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لئے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔(جاری ہے)
پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری پر پوری قوم کو ناز ہے ۔برطانیہ کا رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز پاکستان سمیت مختلف ممالک کے فوجی افسروں کی تربیت میں اہم کردارادا کررہا ہے ۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہاررائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزبرطانیہ کے 18رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،جس نے یہاں برطانیہ کے لیفٹیننٹ جنرل (ر)سرڈیوڈ رابرٹ بل (Lt.Gen.(Retd) Sir David Robert Bill)کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ کے وفد میں مختلف ممالک کے فوجی افسران شامل تھے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے وفد کاعظیم ملک پاکستان کے عظیم شہر لاہور میں خیر مقدم کرتے ہیں۔رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے آرمی افسران کورسز کرتے ہیں۔پاک افواج کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اس ادارے سے کورس کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی اورتوانائی کے بحران نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ان مسائل کو حل کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ د ہشت گردی کے مسئلے کا حل اگرچہ ملٹری آپریشن بھی ہے تاہم دہشت گردی کے ناسورکا تعلیم ،صحت اورروزگار کی گولی سے بھی موثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں علم و دانش کے گہوارے دانش سکول قائم کیے گئے ہیں جن میں خاک آلود گلیوں کے بچے اوربچیوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔12ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب خاندانوں کے ہزاروں ہونہار بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔لیپ ٹاپ کی تقسیم حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی قدم ہے جس کے تحت اب تک ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے ہیں۔اس پروگرام کی خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ اس میں دینی مدارس کے ذہین طالبعلموں کو بھی شامل کیے گئے ہیں۔برطانیہ کے ادارے ڈیفڈ کے اشتراک سے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام صوبے کے 18اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے جس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جارہا ہے اوراس ادارے کے اشتراک سے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کےئر کاایک بڑا پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔نوجوانوں کو ہنر مند ،با اختیاربنا کر روزگا ر کے مواقع فراہم کر کے تعمیری سرگرمیوں کی طرف مائل کیا جاسکتا ہے۔حکومت پنجاب نے اس جانب درست اقداما ت کیے ہیں اورنوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صنعت،زراعت،تعلیم ،صحت اورسماجی ترقی کے دیگر شعبوں کو مضبوط بنانے کے لئے توانائی بحران کا جلد سے جلد خاتمہ بے حد ضرور ی ہے ۔پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور حکومت نے ان ذخائر کو بھر پور طریقے سے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب حکومت کوئلے سے بجلی کے حصول کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ہماری مخلصانہ اورسنجیدہ کاوشوں کی بدولت ملک سے بجلی کے اندھیرے دور ہوگے اورترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم پر امن اورترقی پسند ہے، بدقسمتی سے 1980ء کی دہائی میں کمیونزم کے خلاف نام نہاد جنگ میں ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں نے فروغ پایا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پر امن معاشرے کی تشکیل کے لئے تحمل،برداشت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی اوردیگر پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سوات میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنارہی ہے اور بلوچستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ امراض قلب کے ہسپتال کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے یہ اقدامات بلاشبہ قومی یکجہتی کے عمل کو مستحکم بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اگرچہ معاشی لحاظ سے انتہائی اہم منصوبہ ہے تاہم اس منصوبے پر اس وقت تک کام نہیں کیا جاسکتا جب تک تمام صوبے اس پر متفق نہ ہوں۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ اورپر امن تعلقات کا خواہاں ہیں۔جنگوں نے تباہی ،غربت ،افلاس اور بیماری کے سوا کچھ نہیں دیا۔دونوں ملکوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔کشمیر،پانی ،سیاچن اوردیگر مسائل کے حل کے لئے بامقصد مذاکرات ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کو غربت ،جہالت اوربے روزگاری جیسے یکساں مسائل کا سامنا ہے اور دونوں ملکوں کو اپنے باہمی تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کر کے وسائل خطے کی ترقی اورخوشحالی پر صرف کرنا ہوں گے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کا حالیہ دورہ بھارت اسی سلسلے کی کڑی ہے،دونوں ملکوں نے تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ اپنے باہمی تنازعات بامقصد بات چیت سے حل کرنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی امداد سے کوئی ملک ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں ہوسکتا ۔پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونا ہوگا۔اپنے وسائل کو ترقی دینا ہوگی۔ سادگی،کفایت شعاری،انتھک محنت کے ذریعے پاکستان ایک دن اقوام عالم میں کھویا ہومقام ضروری حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے تعاون ،انتھک کاوشوں،سخت محنت اورجدوجہد سے مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گااور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔برطانیہ کے لیفٹیننٹ جنرل (ر)ڈیوڈ رابرٹ بل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے شہباز شریف کا ترقیاتی ویژن زبردست ہے۔ صوبے کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔قبل ازیں چےئرمین منصوبہ بندی ترقیات نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی اہداف،ترقیاتی ویژن،چیلنجز،ترقیاتی منصوبوں،ترقیاتی ترجیحات اوراقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے وفد کے اراکین کے مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے تسلی بخش جواب دےئے۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ، رانا مشہود احمد، بیگم ذکیہ شاہنواز، حمیدہ وحیدالدین، ارکان صوبائی اسمبلی ،معاون خصوصی عزم الحق، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 28 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
سپریم کورٹ پی سی بی کو ملازمین کیخلاف کوئی بھی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم،ان کی حیثیت عدالت عالیہ کے جاری کردہ حکم کے مطابق ہی رکھی جائے،حکم،نجم سیٹھی کو عدالتی حتمی فیصلے تک چیئرمین پی سی بی ... مزید
-
پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے کیرئیرکا اختتام کرنا چاہتا ہوں، یونس خان ، وزیراعظم کے دورہ بھارت کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریزبحال ہونی چاہیے، فارم اورفٹنس برقراررہی تومزید دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں، ... مزید
-
انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیرارڈ کا 2014ورلڈ کپ میں لوئس سوریز کی ممکنہ عدم دستیابی کا خیر مقدم
-
کاوٴنٹی اسپاٹ فکسنگ کا طوفان بھارت پہنچ گیا،سابق کیوی کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے بھارتی بکیز اور کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا
-
عالمی فٹبال کپ،برازیل میں نجی جیٹ طیاروں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہو جائے گا
-
چیلسی کے سابق مڈفیلڈر ڈیکو کو ڈوپنگ الزام سے بری کردیا گیا
-
سوات، ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد جاں بحق، سات زخمی ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ،ڈی سی سوات کا واقعہ پر اظہار افسوس
-
اعلیٰ افسران کے الاوٴنس پرٹیکس رعایت واپس لینے کا فیصلہ،حکومت تفریق ختم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران کوحاصل ٹیکس رعایت جلد واپس لے گی،ذرائع
-
عمران خان صرف پنجاب میں دھاندلی کا رونا روتے ہیں خیبرپختونخوا کا ذکر نہیں کرتے،حمزہ شہباز شریف،عمران خان میں سپورٹس مین سپرٹ ہی نہیں بلکہ سٹیمنا کی بھی کمی ہے،ابھی تو ہماری اننگز کا آغاز ہواہے ... مزید
-
بجلی کا شارٹ فال3000میگاوٹ ہوگیا
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب ،مجموعی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی
-
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابات شیڈول کے مطابق 29مئی کو ہی ہونگے،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
-
تنخواہ میں از خود اضافہ کا معاملہ،پی اے سی نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو وضاحت کے لئے 3 جون کو طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی سینٹ کے اجلاس میں مسلسل عدم شرکت، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھر پور احتجاج پر غور شروع کر دیا، سینیٹ کے قواعد میں ترمیم کے باوجود وزیر اعظم ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے،زاہدخان
-
متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی کوششیں جاری ،پہلے مرحلے میں ملی یکجہتی کونسل کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے پر اتفاق، اگلے مرحلے میں ایم ایم اے کی فعالیت پر غور ہو گااورمعاملات کو حتمی نتائج تک صیغہ راز ... مزید
-
ملک بھر میں یوم تکبیر آ ج جو ش و خرو ش سے منا یا جا ئے گا ، ملک بھر میں خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں ڈاکٹر عبدالقدیر ... مزید
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ، چیئرمین واپڈا کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم پر بریفنگ ، اراضی کے حصول اور ڈیم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ متاثرین ڈیم کے مسائل سے بھی کمیٹی ... مزید
-
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تعمیرات کی مختلف سکیموں کیلئے ڈیڈلائن مقرر کر دی ،پلوں کی 6 ماہ ، شاہرائیں 9 ماہ اور بلڈنگز کی تکمیل کیلئے ایک سال کی حتمی معیاد مقرر
-
تحریک انصاف کے رہنما آنکھوں کا معائنہ کرائیں‘ پنجاب اور کے پی کے میں واضح فرق نظر آئے گا، رانا ثناء اللہ،اصل مسئلہ دھاندلی نہیں‘ عمران خان ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں،پنجاب کی گڈگورننس ... مزید
-
سوات ،ذہنی نشونما اور تربیت مکمل کرنے کے بعد پیتھام تربیتی مرکز سے مزید 69شدت پسند رہا ،پرامن رہنے او ر پاکستان فوج کے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار، رہا ہونے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے ... مزید
-
لاہور‘ ٹریول ایجنسی کے باہر خود کشی کا ڈرامہ کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم
-
فیصل آباد،سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا55 سالہ اوباش شخص گرفتار، ایس پی جڑانوالہ کو سات دن میں چالان مرتب کرنے کا حکم
-
ملائشیا،دو ماہ قبل لاپتا ہونیوالے مسافر طیارے کا سٹیلائٹ ڈیٹا جاری
-
توہین مذہب کے جرم پر پھانسی کی منتظر سوڈانی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش
-
ایران میں ’میرس‘ وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق
-
مصرصدارتی انتخاب،پولنگ میں ایک دن کی توسیع
-
صومالیہ میں دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ، اقوام متحدہ
-
امریکہ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا میں 2016 تک توسیع کردی
-
حکومت بنتے ہی بی جے پی اوراس کی اتحادی شیوسینا کے اختلافات شروع
-
چین کا امریکہ پر آن لائن جاسوسی کا الزام
-
سعودی فرمانروا کی اپنے مراکشی ہم منصب سے ملاقات،عرب اور اسلامی دنیا کی موجودہ صورت حال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال
-
سعودی عدالت نے ایک اہل تشیع کو حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنا دی
-
چیونگم کازیادہ استعمال نوجوانوں میں مستقل سر دردکا باعث بن سکتا ہے؛تحقیق
-
شمالی چلی میں سات ہزار سال پرانی ممی دریافت
-
تھائی جنتا نے سابق وزیر اعظم کو رہاکردیا ، سابق وزیر تعلیم پریس بریفنگ کے دوران گرفتار
-
نواز شریف اور مودی کا دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ، امور کا جائزہ لینے کیلئے جلد دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات پر اتفاق، قیمتی وقت اور وسائل بہت ضائع کئے،اسلحہ ... مزید
-
قوم دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریے کو مسترد کرچکی ہے یہ لوگ اپنی حیثیت کھو چکے ہیں اور تنہا ہورہے ہیں،آرمی چیف،پاک فوج ہر حالت میں قبائلی بھائیوں سے پورے خلوص کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی ، جنرل راحیل ... مزید
-
شمالی وزیرستان سے لوگ افغانستان نقل مکانی کررہے ہیں ، لگتا ہے کہ ملک ٹوٹنے والا ہے ،عمران خان ، جنرل راحیل شریف ملک کا سوچیں بم کی آنکھیں نہیں ہوتیں ، آپریشن سے بے گناہ مارے جاتے ہیں ، ہمیں مذاکرات ... مزید
-
جموں وکشمیرسے متعلق آرٹیکل 370جسمانی سے زیادہ نفسیاتی رکاوٹ ہے ،جتندراسنگھ،مودی حکومت آرٹیکل رکھنے یاختم کرنے بارے بحث کرائے گی ،بھارتی وزیرمملکت،جموں وکشمیربھارت کاحصہ نہیں ہوگایاآرٹیکل 370قائم ... مزید
-
کوٹلی،بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی
-
حکومت نے ملکی معیشت کو مزید بدحالی سے بچانے کے لئے نئی شروعات کیں ہیں،وزیر خزانہ ، وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم آئندہ نسلوں کیلئے پاکستان کی تعمیر میں حکومت کا ساتھ دے، اجلاس سے خطاب
-
سرتاج عزیز وزیراعظم کے دورہ بھارت سے متعلق آج آگاہ کریں گے
-
بلوچستان کو 1600میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے ، صوبے کی ٹرانسمیشن لائنیں صرف500میگاواٹ بجلی کی صلاحیت رکھتی ہیں، عابد شیرعلی ، دادو خضدار اور ڈیرہ غازی خان ٹرانسمیشن لائنوں کے مکمل ہونے پر 750میگاواٹ بجلی ... مزید
-
ای او بی آئی میگا کرپشن سکینڈل، ڈی ایچ اے کو ملازمین کی تنخواہوں اور بلوں کی ادائیگی کیلئے اکاونٹ سے 42کروڑ روپے نکلوانے کی اجازت،سپریم کورٹ نے 6ارب کے منجمد اکاونٹ کی مستقل بحالی کیلئے ڈی ایچ اے ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کا دلی کی تاریخی جامع مسجد کا دورہ ،مسلمان رہنماوں سے ملاقات، عظیم تاریخی مسجد کا دورہ کرنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے، نواز شریف
-
پاک چین مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین- III کااختتام پذیر، ائیر مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے
-
نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ،100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی،ترجمان ،نندی پور پاور پراجیکٹ کے مطابق ٹربائن کی تنصیب کا کام سات ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا
-
گڈانی پاور پارک کیلئے زمین کے حصول کا عمل شروع ،کوئلے سے چلنے والے 10بجلی گھر لگائے جائیں گے، ڈھانچے کی تیاری جون کے آخر میں شروع ہوجائے گی،نرگس سیٹھی،منصوبہ طے شدہ وقت پر مکمل ہوگا،شفافیت اور میرٹ ... مزید
-
600 ارب کے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سکینڈل کیس کی سماعت،مقدمہ کا اصل ریکارڈ طلب، عام پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے قائم کردہ فاؤنڈیشن نے پلاٹ دیگر لوگوں اور افسران کو کیسے دے دیئے، جسٹس ناصر الملک، ... مزید
-
پاکستان نے چین سے مزید ریلوے انجن کی خریداری روک دی،موجودہ انجن معیار پر پورا نہیں اُترے ،دو سالہ کارکردگی دیکھنے کے بعد مزید انجن منگوائے جا ئیں گے، ذرائع ،چین نے خراب انجنوں کی مرمت کے لئے انجینئرز ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.