پاکستان نے چین سے مزید ریلوے انجن کی خریداری روک دی،موجودہ انجن معیار پر پورا نہیں اُترے ،دو سالہ کارکردگی دیکھنے کے بعد مزید انجن منگوائے جا ئیں گے، ذرائع ،چین نے خراب انجنوں کی مرمت کے لئے انجینئرز بھی جہیز میں دے دیئے

بدھ 28 مئی 2014 07:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)پاکستان نے چین سے مزید ریلوے انجن کی خریداری روک دی کیو نکہ موجودہ انجن معیار پر پورا نہیں اُترے ،دو سالہ کارکردگی دیکھنے کے بعد مزید انجن منگوائے جا ئیں گے،ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت ریلوے کو چین نے انجنوں کے ساتھ چینی انجینئر بھی جہیز میں دے دیئے ہیں جو خراب نئے انجنوں کو درست کر یں گے۔

(جاری ہے)

حکومت نے چین سے 23 انجن منگوائے ہیں جبکہ43 انجن کو روک دیا گیا ہے جب یہ انجن دو سال کی مدت پوری نہیں کرتے تب تک دیگر انجن نہیں منگوائے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت ریلوے کو دیئے گئے 23 انجنوں میں سے 2 انجن پہلے ہی روز فیل ہوگئے جس کے بعد وزارت ریلوے نے چینی انجنوں کی خرابی کو دور کرنے کے لئے چینی انجینئرز کو بھی بلوالیا ہے جو پاکستان میں لا ئے گئے چینی انجنوں کی آزمائشی مدت میں پائے جانے والے نقاص کو دور کریں گے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ چین سے لائے جانے والے انجنوں کا سافٹ ائیر خراب ہو جاتا ہے جس کے باعث یہ انجن بند ہو جاتے ہیں ۔وزارت ریلوے مزید انجن لینے کا معاملہ ان کی آزمائشی مدت کے مکمل ہو نے تک ملتو ی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :