نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ،100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی،ترجمان ،نندی پور پاور پراجیکٹ کے مطابق ٹربائن کی تنصیب کا کام سات ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا

بدھ 28 مئی 2014 07:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ،100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی۔ترجمان نندی پور پاور پراجیکٹ کے مطابق ٹربائن کی تنصیب کا کام سات ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ۔ ٹربائن کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد 100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل بھی کر دی گئی ہے جبکہ 425 میگاواٹ کی مزید ٹربائن بھی رواں سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پہلی ٹربائن کا باضابطہ افتتاح 31مئی کو کر دیا جائے گااور متوقع طو رپر وزیر اعظم نواز شریف مہمان خصوصی ہونگے ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ سابق حکومت کے دور سے زیر تکمیل تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر مکمل نہیں کیا جا رہا تھا ۔ موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کر کے پہلے مرحلے میں سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660میگا وا ٹ بجلی حاصل ہو سکے گی جبکہ پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :