وزیراعظم نواز شریف کا دلی کی تاریخی جامع مسجد کا دورہ ،مسلمان رہنماوں سے ملاقات، عظیم تاریخی مسجد کا دورہ کرنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے، نواز شریف

بدھ 28 مئی 2014 07:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے دلی کی تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا۔ان کا کہناتھاکہ یہاں کا دورہ کرنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جامع مسجد آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جامع مسجد کے امام بخاری نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نواز اور بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی تھے۔

وزیراعظم نے جامع مسجد میں تقریباً20 منٹ کا وقت گزارا اور مسجد کے مختلف حصے بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ اس عظیم تاریخی مسجد کا دورہ کرنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے بیان میں امام جامعہ مسجد نے کہاکہ نوازشریف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔ نوازشریف مثبت خیالات کے ساتھ بھارت آئے ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف نے دہلی میں لال قلعہ کا دورہ بھی کیااور اس کے مختلف حصے دیکھے۔۔اس سے پہلے گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری میں شرکت کی تھی۔انہوں نے تقریب میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ ، سابق صدر عبدالکلام سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :