حکومت نے ملکی معیشت کو مزید بدحالی سے بچانے کے لئے نئی شروعات کیں ہیں،وزیر خزانہ ، وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم آئندہ نسلوں کیلئے پاکستان کی تعمیر میں حکومت کا ساتھ دے، اجلاس سے خطاب

بدھ 28 مئی 2014 07:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کو مزید بدحالی سے بچانے کے لئے سخت محنت ور نئی شروعات کیں ہیں نئے مالی سال کا بجٹ ملکی معیشت کی سمت متعین کرے گا اور درمیانی مدتی میکرو اکنامک اسٹریٹجی کا جزو ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق بجٹ تجاویز سے متعلق ایف بی آر حکام کے ساتھ دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ تجاویز کی تیاری کے حوالے سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مزید بدحالی سے بچانے کے لئے سخت محنت کی اور نئی شروعات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم مستقبل کی نسلوں کے لئے پاکستان کی تعمیر میں حکومت کا ساتھ دے۔ ہم نے ملکی اقتصادی سمت کو درست کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے اور حکومت کی پائیدار اصلاحات کے نتیجہ میں ہم اپنے تمام اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے قابل ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :