جموں وکشمیرسے متعلق آرٹیکل 370جسمانی سے زیادہ نفسیاتی رکاوٹ ہے ،جتندراسنگھ،مودی حکومت آرٹیکل رکھنے یاختم کرنے بارے بحث کرائے گی ،بھارتی وزیرمملکت،جموں وکشمیربھارت کاحصہ نہیں ہوگایاآرٹیکل 370قائم رہے گا،عمرعبداللہ،آرٹیکل 370جموں وکشمیراوربقیہ بھارت کے مابین واحدآئینی رابطہ ہے ،ٹویٹ تبصرہ

بدھ 28 مئی 2014 07:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)بھارتی وزیراعظم کے دفترکے وزیرمملکت جتندراسنگھ نے مودی حکومت قائم ہونے کے دوسرے روزہی ایک نئی بحث چھیڑتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیرسے متعلق آئین کاآرٹیکل 370جسمانی سے زیادہ نفسیاتی رکاوٹ ہے ۔مودی کی سربراہی میں حکومت آرٹیکل کوبرقراررکھنے یاختم کرنے بارے منفی اورمثبت پہلووٴں بارے تمام سٹیک ہولڈرزبشمول نوجوانوں میں بحث شروع کرائے گی ۔

وزیرمملکت کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں اس پرسخت اعتراض کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت ذہن میں رکھے جموں وکشمیربھارت کاحصہ نہیں ہوگا،یاآرٹیکل 370قائم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بقیہ بھارت اورجموں وکشمیرکے درمیان آرٹیکل 370واحدآئینی رابطہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے کہاکہ مودی جمہوری اقدارکوذہن میں رکھتے ہوئے آرٹیکل 370پربحث کی حمایت کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاتھاکہ ہم اس پربحث چاہتے ہیں اس کایہ مطلب نہیں کہ ہم بحث چاہتے ہیں کیونکہ میڈیاتاویل کررہاہے کہ وزیراعظم اپنے سٹینڈسے منحرف ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسانہیں ہے کہ ایساجمہوری سسٹم کی اعلیٰ روایات کے احترام کے ساتھ ہے ۔دوسری طرف وزیرمملکت کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں سخت اعتراض کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ آرٹیکل 370ختم کرنے کاعمل شروع ہوچکاہے ،یہ بہت تیزآغازہے ۔یقین نہیں کون کہہ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے ٹویٹ کومحفوظ کرلیں ،مودی حکومت ذہن میں رکھے جموں وکشمیر بھارت کاحصہ نہیں ہوگایاآرٹیکل 370رہے گا۔آرٹیکل 370جموں وکشمیراوربقیہ بھارت کے مابین واحدآئینی رابطہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :