پاک بھارت تاریخ کا نیا باب،67سال بعد حریف ممالک کے وزراء اعظم اکٹھے ہوگئے

منگل 27 مئی 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت ، دونوں ملکوں کیلئے ایک تاریخ بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نریندرا مودی نے پیر کے روز بھارت کے پندرہویں وزیراعظم کے طورپر حلف لیا ان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے شرکت کی جو کہ برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دونوں حریف ملکوں کے کسی سربراہ وقت نے دوسرے ملک کے سربراہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی وزیراعظم کو تقریب میں شرکت کی دعوت نریندرا مودی کی جانب سے دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :