سپریم کورٹ میں اسلامی ماحول، قرآنی آیات اور احادیث کے حوالے دیئے جاتے رہے، پنجابی اور فارسی اشعار پڑھنے میں جج بھی شریک ،اٹارنی جنرل پاکستان مسلسل ڈائس پر کھڑے ہوکر تلاوت سماعت کرتے رہے

منگل 27 مئی 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتی ماحول پر اسلامی رنگ چھایا رہا ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے مختلف قرآنی آیات اور حادیث کے حوالے سے دیئے بلکہ انہوں نے پنجابی اور فارسی کے اشعار بھی سنائے ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے پیر کے روز حافظ ایس اے رحمان نے کہا کہ وہ قرآنی آیات کی تلاوت اور ترجمہ پڑھ کر سنائیں اور اس ترجمہ کی کچھ نہ کچھ تشریح بھی کریں اس پر انہوں نے آیات تلاوت کیں اور ترجمہ بھی سنایا اس دوران اٹارنی جنرل پاکستان مسلسل ڈائس پر کھڑے ہوکر تلاوت سماعت کرتے رہے ۔