نوازشریف کا راشٹریہ بھون آنے پر شاندار خیرمقدم،من موہن سنگھ، ایل کے ایڈوانی اور عبدالکلام سے مصافحہ ،خیریت دریافت کی

منگل 27 مئی 2014 08:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے بھارت نو منتخب وزیراعظم نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے راشٹریہ بھون پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر تالیاں بجا کر اور حاضرین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ،بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی اور،سابق بھارتی صدر عبدالکلام اور دیگر شخصیات کے ساتھ مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا اور خیریت دریافت کی ۔ وزیراعظم نواز شریف پہلی صف میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی برابر والی نشست پر براجمان تھے ۔

متعلقہ عنوان :