لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس میں عدلیہ کی حمائت اور مخالفت میں وکلاء ایک دوسرے سے الجھ گئے،ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے،لاہور ہائیکورٹ بار نے عدلیہ کی خود مختاری اور بالادستی کے حق میں قرار داد منظور کر لی

منگل 27 مئی 2014 08:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس میں عدلیہ کی حمائت اور مخالفت میں وکلاء ایک دوسرے سے الجھ گئے،ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔لاہور ہائیکورٹ بار نے عدلیہ کی خود مختاری اور بالادستی کے حق میں قرار داد منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ بار کاجنرل ہاوس اجلاس شروع ہوتے ہی وکلاء نے توہین آمیز اور عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف نعرے بازی شروع کی تو وکلاء ایک دوسرے سے الجھ پڑئے اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی،وکلاء نے ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور جنرل ہاوس کا اجلاس مچھلی منڈی بن گیا۔

وکلاء کے ایک دوسرے پر مسلسل حملوں سے اجلاس تعطل کا شکار ہوتا رہا۔دھینگا مشتی میں معمولی کمی کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ مخالف قوتیں اپنی سازش کے ذریعے وکلاء کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں مگر وکلاء ایسی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدلیہ مخالف پروپیگنڈا بند کیا جائے اور اگر کسی طالع آزما نے نظام لپیٹنے کی کوشش کی تو وکلاء کو اپنی جانیں قربان کرنا پڑیں تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر وکلاء نے عدلیہ کی حمائت میں قرار داد منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :