بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 44رکنی کابینہ سمیت حلف اٹھا لیا،راج ناتھ سنگھ بھارت نئے وزیرداخلہ،ارون جیتلی وزیر خزانہ، سشما سوراج وزیرخارجہ، نجمہ ہیبت اللہ اقلیتی امور ،مانیکا گاندھی ترقی خواتین کی وزیر مقرر

منگل 27 مئی 2014 08:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 44رکنی کابینہ سمیت حلف اٹھا لیا،راج ناتھ سنگھ کوبھارت کانیا وزیرداخلہ،ارون جیتلی وزیر خزانہ، سشما سوراج کو وزیرخارجہ، نجمہ ہیبت اللہ کو اقلیتی امور ،نیتین گدکاری وزیر ٹرانسپورٹ،گوپی ناتھ منڈے دیہی ترقی، مانیکاگاندھی ترقی خواتین،اشوک جی راجو شہری ہوابازی کا وزیر بنایا گیا ہے ،ھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ان سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب راشٹریتی بھون میں ہوئی،حلف اٹھانے کے بعد نریندر مودی نے حلف پر دستخط کیا،اس کے بعد انہوں نے بھارتی صدر سے مصافحہ کیا، نئی کابینہ میں 24 وزراء ،10 وز رائے مملکت اور گیارہ جونئیر وزیر ہونگے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،افغان صدر حامد کرزئی،سری لنکن صدر سمیت سارک ممالک کے سربراہان نے شرکت کی،تقریب میں کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی،راہول گاندھی،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ،ایل کے ایڈوانی اور ادکار سلمان خان سمیت اہم افراد نے شرکت کی،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہندی زبان میں حلف اٹھایا،بھارتی صدر نے45بھارتی کابینہ کے ارکان نے بھی حلف لیا،راج ناتھ نے بھارت کے وزیرداخلہ ،سشما سوراج نے وزیرخارجہ ،ارون جیٹلی نے وزیرخزانہ اور وزیر دفاع کی حیثیت سے حلف اٹھائے۔