نبی آخرالزمانﷺ کے آسمانی سفر کی یاد، مسلمانانِ عالم (آج ) انتہائی عقیدت و احترام سے شب معراج منائیں گے

پیر 26 مئی 2014 07:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)نبی آخرالزمان سیدالکونین حضرت محمد ﷺ کے آسمانی سفر کی یاد میں مسلمانانإ عالم آج (پیر اور منگل ) کی درمیانی شب کو انتہائی عقیدت و احترام سے شب معراج منائیں گے۔شب معراج 27 رجب المرجب آج رات کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس شب ملک بھر سے مساجد اور اہم عمارتوں پر چراغاں کیا جائیگا اور محافل معراج شریف کا انعقاد کیا جائیگا جس میں علماء کرام اور مقررین خاتم النبین حضرت محمد کے واقعہ معراج پر تفصیل سے روشن ڈالیں گے اور حضور اکرم کی شان مبارک میں بدیہ وعقیدت نعت پیش کریں گے ۔

اس رات اسلام،پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،استحکام اور امن وامان کے لئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹر کئے جائیں گے۔