دعویٰ سے کہتاہوں،عمران خان کے جلسے میں 5سے 7ہزارافرادشریک ہوئے،راناثناء اللہ، 90فیصدلوگ دوسرے شہروں سے لائے گئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 26 مئی 2014 07:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)وفاقی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ دعویٰ کرتاہوں عمران خان کے فیصل آبادکے جلسے میں 5سے 7ہزارافرادشریک ہوئے ،90فیصدلوگ دوسرے شہروں سے لائے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سونامی فیصل آبادکے دھوبی گھاٹ پہنچ کرنہ گھررہااورنہ گھاٹ رہا،عوام نے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرکے سیاسی بصیرت کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصافکے جلسے کیلئے 5ہزارکرسیاں لگائی گئی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے میں ایک ہزار،12سوافرادفیصل آبادکے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں بڑھکیں اورنمبرپارٹی کی زبان کااستعمال شرمناک ہے ۔عمران خان تیزی سے تنزلی کی طرف جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :