چیف جسٹس کی وطن واپسی، آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

پیر 26 مئی 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کینیڈا کے سرکاری دورے کے بعد وطن پہنچ گئے ہیں ۔ آج(پیر کو) سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے 20سے 22مئی تک کینیڈا کا سرکاری دورہ کیا ہے وہ پہلے پاکستانی چیف جسٹس ہیں جن کو کینیڈا کی حکومت نے مدعو کیا اور چیف جسٹس نے بیس سے بائیس مئی تک سرکاری دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران انہوں نے چیف جسٹس آف کینیڈا مسٹر جسٹس بیورل میکد چین سے بھی ملاقات کی ۔ دورے کامقصد بچوں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی قانونی مہم کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا تھا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس عالمی مہم سے متعلق ورکنگ پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں انہوں نے اوٹاوا یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں معاشرتی تبدیلی میں عدلیہ کے کردار سے متعلق پریذنٹیشن بھی دی دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ آج پیر کو سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :