کراچی میں ایم کیو ایم کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے تبت سینٹر میں جلسہ کا انعقاد، الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں ، ان کا اصل اکاؤنٹ پاکستان کے عوام ہیں، الطاف حسین کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ جاگیں ، کراچی کے عوام کو میٹرو بس اور صاف پانی کی ضرورت ہے،پارٹی رہنماؤ ں کا خطاب

پیر 26 مئی 2014 06:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے تبت سینٹر میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں ، ان کا اصل اکاؤنٹ پاکستان کے عوام ہیں۔ الطاف حسین کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ الطاف حسین کا اصل اکاؤنٹ پاکستان کی عوام ہے،الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ جاگیں ، کراچی کے عوام کو میٹرو بس اور صاف پانی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر الطاف حسین پاکستانی نہیں تو پھر نواز شریف بھی پاکستانی نہیں ، الطاف حسین کو کسی شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گورے سن لیں الطاف حسین کا حقیقی اکاؤنٹ پاکستانی ہیں اور بغیر پاسپورٹ وطن واپس آئیں گے۔ ارمی چیف ملک کا کنٹرول سنبھالیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کراچی والے ناراض ہو گئے تو پھر بلٹ پروف گاڑیاں بھی نہیں خریدی جا سکیں گی۔ بیرسٹر سیف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مظلوموں کی اآواز بلند کی ، ملک میں انقلاب الطاف حسین ہی لا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نظریاتی سیاست کرتے ہیں ، ان کی اآواز نہیں دبائی جا سکتی۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ برطانوی حکومت کے خلاف اآج ہم سراپا احتجاج ہیں ، انھیں برطانیہ میں کردار ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں متحدہ پر ظلم کے خلاف کراچی میں عوام کی عدالت لگ گئی ہے ۔انکا کہ کہنا تھا کہ منی لانڈرنک کیس میں بھی ہم ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود برطانیہ میں ہمارے کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے جو سرا سر ناانصافی ہے ۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اشرافیہ کے بینکوں میں اربوں پاؤنڈ پڑے ہیں ۔

یہی نہیں ان اشرافیہ کی منی لانڈرنگ کسی کو نظر نہیں آتی ۔ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم گم نام تھے قائد تحریک نے ہمیں پہچان دی، الطاف حسین نے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں کے خلاف جدوجہد کا اآغاز کیا۔ متحدہ کے کارکن اپنے قائد پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں۔ الطاف حسین نے ہمیشہ ڈنڈہ بردار شریعت کیخلاف اآواز اٹھائی۔رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ اآج عوام کا سمندر الطاف حسین سے محبت کا اظہار کر رہا ہے ، الطاف حسین کل بھی پاکستانی تھے اور آج بھی پاکستانی ہیں۔جلسے میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی بہت بڑی تعدادجو اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود تھی ۔