ملائیشین امیگریشن کا پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں 30غیر قانونی ملازمین کو فارغ کرکے پاکستان بھجوانے کے لئے ہائی کمشنر کو خط

اتوار 25 مئی 2014 08:27

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء ) ملائیشین امیگریشن نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں کام کرنے والے 30غیر قانونی ملازمین کو فارغ کرکے پاکستان بھجوانے کے لئے پاکستانی ہائی کمشنر کو خط لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ملائشیاء میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے کم اُجرت پر ایسے پاکستانیوں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور کلاس فور بھرتی کر رکھا ہے جن کے پاس ویزہ تک موجود نہیں ہیں ، اور یہ ایسے افراد ہیں جو ہائی کمیشن میں تعینات سفارت کاروں کے دوستوں یا عزیزوں کی سفارش پر تعینات کئے گئے ہیں، اور وہاں پر آفس بوائے ، اسسٹنٹ، مالی یا ڈرائیور کا کام کر رہے ہیں ، جن کے بارے میں ملائشین امیگریشن نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اِن افراد کو یا تو ملائشین امیگریشن کے حوالے کر دیں یا پھر اِن کے جرمانے جمع کروا کر اِنہیں پاکستان واپس بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :