دفاعی بجٹ پر وزارت خزانہ اور وزارت دفاع میں اتفاق نہیں ہو سکا

اتوار 25 مئی 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء )آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ پر وزارت خزانہ اور وزارت دفاع میں اتفاق نہیں ہو سکا ، وزارت خزانہ دفاعی بجٹ میں صرف دس فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے جبکہ وزارت دفاع کا مطالبہ ہے کہ بجٹ آٹھ سو ارب تک ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کا موقف ہے کہ وزارت خزانہ دفاعی بجٹ مختص کرتے ہوئے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں کو بھی مدنظر رکھے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کا اصرار ہے کہ آئندہ مالی سال میں ڈالر کی شرح تبادلہ کو پچانوے روپے سے ایک سو پانچ روپے تک رکھا جائے جس پر وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ مالی سال میں ڈالرکی قیمت ایک سو روپے سے اوپر نہیں جانے دیں گے۔وزارت دفاع کا موقف ہے کہ علاقائی حالات کا تقاضا ہے کہ جاری مالی سال میں ڈالر اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے دفاعی اخراجات پر خاصہ اثر پڑا ہے۔ پاک نیوی اور ائیر فورس کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی بجٹ کے حوالے سے وزارت دفاع اور وزارت خزانہ حکام کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :