مسابقتی کمیشن پاکستان کی میسرز جوٹن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کو مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10کی بظاہر خلاف ورزی پر اظہار وجوہ نوٹس پر سماعت، کمپنی کو پاکستان کا نمبر 1پینٹ کی تشہیر سے فوری روک دیا گیا ، دو ہفتوں کے وقت کے اندرایسے تمام اشتہاری مواد میں ہر پاکستان کا نمبر 1پینٹ لکھا ہو اس کو مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے،حکم

ہفتہ 24 مئی 2014 08:11

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) مسابقتی کمیشن پاکستان نے میسرز جوٹن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (M/S Jotun Pakistan Pvt Limited) کو مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10کی بظاہر خلاف ورزی پر دیے گئے اظہار وجوہ نوٹس پر سماعت کر تے ہوئے میسرزجوٹن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈکو اپنی پاکستان کا نمبر 1پینٹ کی تشہیر سے فوری روک دیاہے اور کہا ہے کہ دو ہفتوں کے وقت کے اندرایسے تمام اشتہاری مواد میں ہر پاکستان کا نمبر 1پینٹ لکھا ہو اس کو مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے۔

اس کیس کی سماعت مسابقتی کمیشن پاکستان کی تین رکنی بینچ نے کی جو کہ ڈاکٹر ولسن چیئرمین معین میمبر اور ڈاکٹر شہزاد انصر ممبر پر مشتمل تھی۔مسابقتی کمیشن پاکستان نے میسرز جوٹن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈاس ضمن میں ایک واضع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مسابقتی کمیشن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے میسرز جوٹن پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔

مسابقتی کمیشن نے میسرز جوٹن پاکستان کو کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ریٹیلرز، دکاندار، اور ڈیلرزکو آگاہ کرے کہ وہ اپنی نمبر 1 والی اشتہاری مہم سے نمبر 1کا دعوای خارج کریں۔ جوٹن پاکستانکے چیف ایگزیکٹو Per Arne Langnesنے مسابقتی کمیشن کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں ایک جامع تعمیلی رپورٹ مقرر کردہ مدت میں جمع کرادیں گے۔ میسرز جوٹن کے خلاف یہ کاروائی میسرز ڈائمنڈ پینٹ اور M/S Akzo Nobel Pakistan کی طرف سے مسابقتی کمیشن کے پاس دائر کی گئی شکایات پر مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10کے تحت شروع کی گئی ۔

میسرزڈایمنڈ پینٹ اور میسرزایکزونوبل پینٹ نے یہ الزام لگایا تھا کہ میسرز جوٹن اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے خصوصا جوٹن پینٹ کی اخبارات اور بل بورڈز پر تشہیر کرتے ہوئے صارفین کو دھوکہ دہی ارو جھوٹ پر مبنی معلومات دے رہی ہے۔جبکہ پاکستان کا نمبر 1 پینٹ کی علامات ، خصوصیات اور معیار کے حوالے سے معقول بنیاد نہیں ان کمپنیز نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ اشتہاری مہم مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔ میسرز جوٹن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے کی گئی یقین دھانی پر سماعت کرنے والے بینچ نے میسرز جوٹن پاکستان کو جامع تعمیلی رپورٹ جموع کرانے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :