ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو گیدڑ بھاگ جائیں گے، انقلاب چند دنوں میں آئیگا، طاہر القادری

ہفتہ 24 مئی 2014 08:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو سب گیدڑ بھاگ جائیں گے، ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت اسی سال ہوگی، حکمرانوں نے تمام وسائل لاہور میں اکھٹے کئے ہیں، انقلاب چند دنوں میں آئے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے ضرور نکلیں گے، لوگ جلد ان کے بت توڑ ڈالیں گے، دیوانے کا خواب کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا، انقلاب آیا تو حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کی نیت سے واقف ہے، چھوٹی آبادی پر مشتمل لوکل گورنمنٹ پاکستان میں بننی چاہئے، جمہوریت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا نام ہے، آئین کے آرٹیکل 140 پر حکمران عمل نہیں کرتے، بنیادی ضروریات زندگی دینا حکومت کا کام ہوتا ہے، پورے پنجاب کے وسائل صرف لاہور پر خرچ کئے جاتے ہیں۔طاہر القادری کا کہنات تھاکہ آئین کے آرٹیکل 140 پر عمل ہوا تو حکمرانوں کا لوٹ مار کا نظام ختم ہوجائے گا، حکمران اختیارات عوام کو منتقل ہی نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :