پرویز رشیدکو سندھ صوبے کے معاملے میں ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوئی ضرورت نہیں ، شرجیل میمن ،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو عدالت کے او پی ایس کے احکامات پر ہٹایا گیا ہے،بیان

ہفتہ 24 مئی 2014 08:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدکو سندھ صوبے کے معاملے میں ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو عدالت کے او پی ایس کے احکامات پر ہٹایا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر اپنے ردعمل میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے انتظامی معاملے میں انہیں ہم مداخلت کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لاہور کا سی سی پی او ہمیں پسند نہیں، پرویز رشید ہمیں بتائیں کہ وہ انہیں کب ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری اچھی طرح جانتی ہے اور اسے نبھانا بھی آتا ہے، وفاقی وزیر کو سندھ کے معاملات میں کسی قسم کی دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عدالتی کے او پی ایس کے تحت ہٹایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :