امریکی کانگریس نے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم منظور کرلی، 325 ارکان نے ترمیم کے حق میں اور 98 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی قید پاک امریکا تعلقات میں شدید رکاوٹ ہے، حکومت پاکستان انہیں فوری طور پر رہا کرے،ترمیمی بل میں مطالبہ،ترمیمی بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

ہفتہ 24 مئی 2014 08:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء )امریکی کانگریس نے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم منظور کرلی۔ پاکستان سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آیندہ سال کے لیے 590 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم رکن کانگریس ڈانا روراباکر نے پیش کی۔ 325 ارکان نے ترمیم کے حق میں اور 98 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

(جاری ہے)

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی قید پاک امریکا تعلقات میں شدید رکاوٹ ہے، حکومت پاکستان انہیں فوری طور پر رہا کرے۔

ایک اور ترمیم میں ڈانا روراباکر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی امداد کی رقم پاکستان میں اقلیتوں اور لسانی گروپوں کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترمیمی بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔