آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کیلئے پاکستان کی جانب سے تجویز کے منتظر ہیں ، ایران

ہفتہ 24 مئی 2014 08:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) ایران نے کہا ہے کہ آئی پی گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر پیش رفت کیلئے پاکستان کی جانب سے تجویز کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی تجارت و عالمی امور کے لئے نائب وزیر علی ماجدی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی کا اپنے ایرانی ہم منصب ہیجان نامدار زانگا کا نام اس حوالے سے بھیجنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد اس پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے سیاسی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :