وفاقی حکومت کا سندھ کی جیلوں سے ماہی گیروں سمیت 150 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

ہفتہ 24 مئی 2014 08:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) وفاقی حکومت نے سندھ کی جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیروں سمیت 150 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا اتوار کو واہگہ بارڈر پر بھارتی فورسز کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد ملیر جیل سے 58 بھارتی قیدیوں کو اتوار کے روز رہا کرکے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی فورسز کے حوالے کیا جائے گا جبکہ حیدر آباد کی نارا جیل سے بھی 34 قیدی رہا ہوں گے ان قیدیوں میں بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :