حکومت نے ملک کو خوشحالی کی نئی راہ پر ڈال دیا ،ہم ترقی کی شاہراہ پر چل پڑے ہیں،وزیراعظم ، ہماری حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ، روز گار کے لاکھوں مواقع پید ا اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا،پی ایس ڈی پی کے اجلاس کی صدارت ،وزیر اعظم نے سال 2014-15 ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

ہفتہ 24 مئی 2014 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ترقی کی شاہراہ پر چل پڑے ہیں اور ہماری حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ،ان منصوبوں سے نہ صر ف ملک میں روز گار کے لاکھوں مواقع پید ا ہونگے بلکہ لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز پی ایس ڈی پی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں سال 2014-15 ء کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی اور کئی منصوبوں پر غور ہوا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شروع کئے گئے منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بلند اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک میں خوشحالی کی نئی راہ پر ڈال دیا ہے اور ہم ترقی کی شاہراہ پر چل پڑے ہیں ان منصوبون کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا وزیراعظم نے پیسے کے صحیح استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی ایک ایک پائی امانت ہے اسے عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ منصوبے شروع کئے جائیں اور ان کے لئے بھاری رقوم مختص کی جائیں وزیراعظم نے فیصل آباد‘ خانیوال موٹر وے ‘ راولپنڈی میٹرو بس ‘ دیامیر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم پر منصوبوں کی منظوری دی اجلاس میں اسلام آباد سے مظفر آباد ریلوے لائن کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا جبکہ حویلیاں سے پاک چین سرحد گوادر سے کراچی موٹر وے اسلام آباد نیو ائیرپورٹ‘ گوادر ائیرپورٹ ‘ پاک چائنہ کوریڈور اور گڈانی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیر اعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سمیت پی ایس ڈی پی کے منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ چھوٹے ،درمیانے اور طویل البنیاد منصوبے قیمت ،اہمیت ،ترجیح اور ٹائم فریم کے تحت شروع کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ احسن اقبال اور دیگر وزراء نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے لاہور کراچی موٹر وے کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :