پاکستان ، یو اے ای کا دو طرفہ روابط کی مضبوطی پر اتفاق

جمعہ 23 مئی 2014 07:52

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں خصوصاََتجارت اور معیشت میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اتفاق رائے وزیراعظم کے مشیر برائے اْمور خارجہ سرتاج عزیز اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ابو ظہبی میں ایک ملاقات میں طے پایا،اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں ہونے والی ایکسپو 2020 کیلئے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پاکستان کی جانب سے افرادی قوت کی فراہمی کے عزم کے اظہار کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :