مالی سال 2014-15ء کے دفاعی بجٹ میں 65ارب روپے بی آئی ایس پی اور پنشن کی مد میں اضافے کی تجویز سبسڈی کی مد میں مختص

جمعہ 23 مئی 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) مالی سال 2014-15ء کے دفاعی بجٹ میں 65ارب روپے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پنشن کی مد میں اضافے کی تجویز سبسڈی کی مد میں مختص رقم گزشتہ سال کی نسبت سو ارب روپے کم کردی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ 2014-15ء کی دستاویز کے مطابق بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 2810ارب روپے تجویز کردیا گیا ہے ۔ رواں مالی سال میں ٹیکسز کا نظر ثانی شدہ ہدف 2275ارب روپے ہے نئے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے وفاق کے بجٹ میں 100 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور بجٹ 2014-15ء میں پی ایس ڈی پی 525 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال میں 425ارب روپے ہے ۔

نئے مالی سال میں مالیاتی خسارہ 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے بجٹ کا حجم 1830 ارب روپے ہوگا نئے بجٹ میں قرض کی ادائیگی کے لئے سود کی مد میں 1347 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ دفاعی بجٹ میں 65ارب روپے اضافے کے ساتھ کل حجم 700ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال میں سبسڈی کی مد میں 220ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو گزشتہ مالی سال کی نسبت کم کی گئی ہے اور گزشتہ برس 338ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی صوبوں کو گرانٹس کی مد میں 35ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم میں دس ارب روپے اضافہ کے ساتھ کل 85ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے پنشن کی مد میں 20ارب روپے اضافے کے ساتھ کل 215ارب روپے رکھے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :