منشیات کا استعمال ہر معاشرے کی قوت کو متاثر کرتا ہے،چوہدری نثار،اس لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں،وفاقی وزیر کی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل خاور حنیف سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 23 مئی 2014 07:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال ہر معاشرے کو متاثر کرتا ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے کوشش جاری رہنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل،میجر جنرل خاور حنیف سے جمعرات کے روز ملاقات کے دوران کیا،چوہدری نثار نے اے این ایف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے پچھلے کئی سالوں سے پاکستان پوست سے پاک ملک بن گیا ہے،انہوں نے اے این ایف حکام سے کہا کہ وہ سرحد پار سے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کریں،انہوں نے افغانستان میں 2014ء کے بعد نشہ آور اشیاء کی پیداوار میں ممکنہ اضافے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں کمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں،انہوں نے ڈی جی سے کہا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ کے نئے طریقوں اور مقامات بارے چوکس رہیں،ڈی جی اے این ایف نے وفاقی وزیر کو فورس کی جانب سے منشیات کی روک تھام،ممانعت،قبضہ میں لینے،تفتیش اور پاکستان میں منشیات کی طلب میں کمی بارے بریفنگ دی،ڈی جی نے وفاقی وزیر کو اے این ایف کو درپیش چیلنجز،انٹیلی جنس کی کمی،آپریشنل صلاحیت،مین پاور کی کمی اور بجٹ کی مشکلات سمیت موسمیاتی مشکلات اور ہمسایہ ممالک میں منشیات کی صورتحال سے آگاہ کیا،وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اے این ایف میں نوکریوں سے پابندی ہٹالی جائے اور آپریشنل معاملات سے نمٹنے کیلئے فورس کے بجٹ پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :