چینی کمپنیاں پہلے ہی کئی توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہیں ، وزیراعظم ،تحقیق کے شعبہ میں ماہرین کا تبادلہ پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے،چینی وفد سے ملاقات

جمعہ 23 مئی 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پہلے ہی کئی توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہیں ، تحقیق کے شعبہ میں ماہرین کا تبادلہ پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھسٹ چائنا میونسپل انجینئرنگ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے وفد سے جمعرات کے روز ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران کیا ۔

وفد میں بیرون مملک آپریشنز کے چیف جیاینگ ہونگ ، ڈائریکٹر جنرل جیا جیان وین اور سی ای او ندیم شبیر شامل تھے جبکہ وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اسلم ، سیکرٹری ریلوے پروین آغا او رچیئرمین سی ڈی اے معروف افضل بھی ملاقات میں موجود تھے وزیراعظم نے چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا شہری ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی پر ان کی تعریف کی نارتھسٹ چائنا میونسپل انجینئرنگ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چین کی حکومتی کمپنی ہے جس کو انجینئرنگ کے شعبہ میں مہارت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ نے شہری سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ، میونسپل انفراسٹرکچر ، قابل برداشت اور درمیانی سائز کی مقامی واٹر سپلائی صنعتی اور سول عمارتوں کی نکاسی ، موسمیاتی آلودگی کنٹرول کی سہولت ، سالڈ ویسٹ فضلے کو ٹھکانے لگانے ، شہروں میں گیس کے منصوبے شہری پانی کے سیلاب کی صنعت اور تعمیراتی صنعت میں ریسرچ کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :