پاک افغان سرحد کے قریب قائم عسکریت پسندوں کے اڈوں پر فضائی آپریشن کا فیصلہ

جمعہ 23 مئی 2014 07:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)ایک وفاقی انٹلیجنس ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام فاٹا اور پاک افغان سرحد کے نزدیک بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بھارتی اور افغانی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ جوڑ سے پاکستان میں انتشار پھیلا رہے ہیں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاک افغان سرحد ی علاقہ جات میں ایسے اکتالیس ٹریننگ سنٹروں کی نشاندہی کر لی ہیں جہاں پر بھارتی ایجنٹ علیحدگی پسند اور عسکریت پسند نوجوانوں کو تربیت دی کر پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کے عسکری قیادت نے گذشتہ دنوں افغان آرمی حکام سے بات کی لیکن چار دن گزرنے کے باوجود بھی ان ایجنسیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ان کیمپوں کے حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ان کو بند کرنے کیلئے پاک فضائیہ کو تیاری کرنے کی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور سرحد کے قریب واقع کیمپوں پر پاک فضائیاں نے تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ اس پر واقع کیمپوں کے حوالے سے ایساف کمانڈروں سے بات چیت جاری ہے ۔