چائنہ کی طرف سے مزید 9 انجن پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 22 مئی 2014 07:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) چائنہ کی طرف سے مزید 9 انجن پاکستان پہنچ گئے ہیں اس سے قبل چائنہ کی طرف سے 14 انجن پاکستان ریلوے کو بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق چائنہ کی کمپنی ZUC کی طرف سے مزید 9 انجن بحری بیڑے کے ذریعے کراچی بندر گاہ پر پہنچ گئے ہیں جو جلد ہی کلیئرنس کے بعد پاکستان ریلوے کو دیئے جائینگے جہاں پر ان کے مکمل ٹیسٹ لینے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حکم پر یہ انجن لاہور‘ راولپنڈی سمیت دیگر مین لائنوں پر مسافر گاڑیوں کو فراہم کئے جائینگے جس سے ریلوے مسافروں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :