انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ، 1 ڈالر 99 روپے کی سطح پر آنے میں 10 پیسے کی دور ی پر

جمعرات 22 مئی 2014 07:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور 1 ڈالر 99 روپے کی سطح پر آنے میں 10 پیسے کی دور ی پر ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر ، یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کی قدر بڑھ گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.80 روپے سے بڑھ کر 98.85 روپے اور قیمت فروخت 98.85 روپے سے بڑھ کر 98.90 روپے ہوگی اسی طرح 20 پیسے کے نمایاں اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 99.35 روپے سے بڑھ کر 99.50 روپے اور قیمت فروخت 99.50 روپے سے بڑھ کر 99.70 روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں بھی 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 136 روپے سے بڑھ کر 136.25 روپے اور قیمت فروخت 136.25 روپے سے بڑھ کر 136.50 روپے ہوگئی جبکہ 1.25 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 167 روپے سے بڑھ کر 168.25 روپے اور قیمت فروخت 167.25 روپے سے بڑھ کر 168.50 روپے پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر بالترتیب10،10 پیسے بڑھ گئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.30 روپے سے بڑھ کر 27.40 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.70 روپے سے بڑھ کر 26.80 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :