امریکہ پاکستانی عوام کی خوشحالی کا خواہاں ہے، شیلا جیکسن لی،کانگریس نے پاکستان کیلئے 6 بلین ڈالر مالیت امدادکا بل منظور کیا تاکہ وہاں پر ادارے مستحکم ہوں، بروقت پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی،چیئرمین کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب

جمعرات 22 مئی 2014 07:51

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء ) امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی شریک چیئرمین کانگریس ویمن شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ امریکہ کی خوہش ہے کہ پاکستان میں تعلیم‘ صحت عامہ‘ توانائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں تاکہ عام پاکستانی کی زندگی میں خوشحالی کا دور آئے نائن الیون کے بعد کے حالات ہوں یا پاکستان کے مفادات کی جنگ‘ بحیثیت رکن کانگریس میں نے کانگریس میں بروقت پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی فنڈ ریزنگ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا مشن ہے کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی نئے سرے سے استوار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکا کے صدر بارک اوباما نے اپنے دور طالب علمی کے دوران کئی ہفتوں تک پاکستان میں قیام کیا یہی وجہ ہے کہ وہ بذات خود وہاں کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس ضمن میں ان کو مزید قائل کرنے کیلئے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس نے پاکستان کیلئے 6 بلین ڈالر مالیت امدادکا بل منظور کیا جس کا مقصد یہی تھا کہ وہاں پر ادارے مستحکم ہوں اور اس امداد کا براہ راست فائدہ پاکستانی عوام کو ہو ا۔ انہوں نے کہاکہ 20 سال سے کانگریس کی رکن ہوں اور اس عرصہ میں میں بارہا پاکستان گئی حالانکہ کئی بار مجھے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :