اسلامی نظریاتی کونسل کے آٹھ ممبران اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر ریٹائر،حنیف جالندھری، افتخار نقوی، مشتاق میمن، پیر خالد سلطان اور علامہ زبیر ظہیر شامل

جمعرات 22 مئی 2014 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)اسلامی نظریاتی کونسل کے 8ممبران اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔یہ ممبران کونسل کے 195ویں اجلاس میں آخری بار شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے “ کو بتایاکہ3 سالہ آئینی مدت پوری کرنیوالوں میں مولانا قاری حنیف جالندھری، علامہ افتخار حسین نقوی،جسٹس مشتاق میمن، جسٹس میاں نذیر اختر، مفتی اقبال شاہ فیضی،سید فیروز جمال، پیر خالد سلطان اور علامہ زبیر ظہیر شامل ہیں اجلاس میں تین سالہ مدت رکنیت کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہونیوالے معزز ارکان کو خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیاجس پر اراکین نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین و دیگر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔