بجٹ میں 120ارب کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان ، انکم ٹیکس پر چھوٹ بھی سالانہ 4لاکھ روپے کی آمدنی پر ہی برقرار رکھنے کی تجویز

جمعرات 22 مئی 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء )بجٹ کے لیے تجاویز کی تیاری جاری ہے، امیر اور مراعات یافتہ طبقے کے لیے ایک سو بیس ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس شرح اور کم از کم سالانہ آمدنی پر ٹیکس چھوٹ موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ امرا اور مراعات یافتہ طبقے کے لیے ٹیکس رعاتیں ختم ہوسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کے لیے 120ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سیلز ٹیکس شرح موجودہ 17فیصد پر ہی برقرار رہ سکتی ہے، انکم ٹیکس پر چھوٹ بھی سالانہ 4لاکھ روپے کی آمدنی پر ہی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرئع نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نام پر ٹیکس معاف کرانے کی رعاتیں ختم کرنے پر غور ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی برانڈ کے تربیتی اداروں، ہوٹلز کے آلات، مشینری، باتھ روم فٹنگز پربھی ٹیکس چھوٹ ختم ہوسکتی ہے۔ ایسی کمپنیز کے منافع پر ٹیکس لگ سکتاہے جنہیں ٹیکس چھوٹ حاصل ہے۔ کمپنیز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے جبکہ ایسوسی ایشن اور انفرادی کاروبار پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ٹیکس چوروں کے خلاف نوٹس جار ی ہوں گے اور جرمانے سمیت دیگر سزاوں پر عمل درآمد بھی کرایا جائے گا

متعلقہ عنوان :